اسلام آباد ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (آج) ہونگے

ْ چیمپیئن شپ 5 سے 7 اگست تک ناران میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی

اتوار 1 اگست 2021 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) اسلام آباد تھروبال بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (آج ) پیر کو ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھروبال بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے بتایاکہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں ڈاکٹر عوج ظہور کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے دیگر ممبران میں رانا تنویر احمد،محمد یامین، شفقت نیازی، شہاب خان، مس فریحہ اور مس ساوودہ شامل ہیں، منتخب ٹیم قومی تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپیئن شپ 5 سے 7 اگست تک ناران میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد ٹیم 4 اگست کو ناران کے لئے رووانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں تمام رجسٹرڈ کلبوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/08/2021 - 12:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :