مالی رکاوٹ،لیونل میسی نے بارسلونا کوخیرباد کہہ دیا

میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور 672 گول کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 اگست 2021 11:50

مالی رکاوٹ،لیونل میسی نے بارسلونا کوخیرباد کہہ دیا
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اگست 2021ء ) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ہے۔ برطانی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق معروف فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 34 سالہ سٹار فٹبالر لائنل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 672 گول کیے۔ لیونل میسی 13 سال کی عمر میں بارسلونا فٹبال کلب آئے تھے ۔ انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004ء کو جوائن کیا تھا۔ بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں مگر ہسپانوی فٹ بال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے سٹرکچر کے آڑے آگئے۔ کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
                                                                                                
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 11:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :