یمار کا دماغ ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر کام کرتا ہے، جاپانی ماہرین
ہفتہ 26 جولائی 2014 12:43
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) جاپانی نیورولوجسٹس کے مطابق نیمار کا دماغ ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر کام کرتا ہے، تجزیے سے معلوم ہوا کہ گھٹنہ موڑنے پر ان کی دماغی سرگرمی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈانس کرتے ہوئے برازیلین سپر اسٹار نیمار کی دماغی سرگرمی امیچر پلیئرز سے 10 فیصد کم ہوتی ہے، جاپانی نیورولوجسٹس کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے وہ ’’آٹو پائلٹ‘‘ پر کھیلتے ہیں۔
رواں برس فروری میں نیمار کے دماغی تجزیے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ گھٹنہ موڑنے پر ان کی دماغی سرگرمی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ریسرچر ایچی نائٹو نے کہاکہ ایم آر آئی تصاویر سے ہمیں معلوم ہوا کہ نیمار کی دماغی سرگرمی ایک امیچر پلیئر سے10 فیصد کم ہے، ممکن ہے کہ جینیاتی عنصر سے انھیں مدد ملتی ہو۔(جاری ہے)
رواں برس فروری میں بارسلونا میں 22 سالہ نیمار اور کئی دیگر ایتھلیٹس کے دماغی تجزیے کے بعد سوئس میگزین فرنٹیئرز ان ہیومین نیوروسائنس میں یہ معلومات شائع ہوئی ہیں۔
جاپان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے نائٹو نے مزید کہاکہ تین اسپینش سیکنڈ ڈویژن فٹبالرز اور2ممتاز سوئمرز کے بھی اسی قسم کے تجزیے کیے گئے، تجزیاتی نتائج سے اہم شواہد ملے کہ نیمار کا فٹبال دماغ پیروں کی حرکت کے ساتھ انتہائی محدود اعصابی سہارے پیدا کرتا ہے۔ نائٹو نے کہاکہ دماغی سرگرمی میں کمی کا مطلب کم دبائو ہے، یہ پلیئر کو ایک ہی موقع پر کئی مشکل عمل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس سے انھیں اپنی کئی غیر معمولی صلاحیتوںکو استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آندرے روبلوف ،ٹیلر فریٹزاورفیلکس اوجرالیاسائم میڈرڈ ٹینس ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
-
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
-
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
-
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی