پاکستانی سوئمر لیانا سوان کے علاوہ کوئی بھی سوئمر کامن ویلتھ گیمز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا

پیر 28 جولائی 2014 13:30

پاکستانی سوئمر لیانا سوان کے علاوہ کوئی بھی سوئمر کامن ویلتھ گیمز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء).پاکستانی سوئمر لیانا سوان کے علاوہ کوئی بھی سوئمر کامن ویلتھ گیمز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا، انعم بانڈے، حارث بانڈے اور عریبہ شیخ نے شایقین کو مایوس کیا۔ایونٹ میں پاکستان کی لیانا سوان نے قدرے بہتر کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے ویمنز 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کی ہیٹ میں پہلی پوزیشن تو حاصل کی لیکن مجموعی طور پر 32ویں نمبر پر رہیں۔

انعم بانڈے نے 36ویں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

لیانا سوان نے 100 میٹر فری اسٹائل میں 36ویں پوزیشن حاصل کی۔200 میٹر انفرادی میڈلے کی ہیٹ میں انہوں نے تین سوئمرز میں سے دوسری پوزیشن اور مجموعی طور پر 23واں نمبر حاصل کیا، اس دوران انہوں نے کرن خان کا قائم کردہ نیشنل ریکارڈ توڑ دیا۔ادھر پاکستانی سوئمر عریبہ شیخ اور حارث بانڈے نے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ 200 میٹر بیک اسٹروک کی ہیٹ میں عریبہ شیخ نے آٹھویں یعنی آخری پوزیشن حاصل کی۔ حارث بانڈے نے مینز 100 میٹر بٹرفلائی کی ہیٹ میں سات میں سے ساتواں نمبر حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 28/07/2014 - 13:30:07