میچ فکسنگ پر سات سال نہیں عمرقید یا پھانسی کی سزا ہونی چاہئے، جاوید میانداد

جمعہ 1 اگست 2014 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے میچ فکسنگ کے خلاف اچھا قدم اٹھایا ہے،میچ فکسنگ پر سات سال نہیں عمرقید یا پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہناتھا کہ پاکستان میں تومیچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی انتہائی ضروری ہے،ہمارے یہاں تو قتل کرنے والے شخص کو سزا نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہاکہ میچ فکسنگ ناسور اور ملک وقوم کوبیچنے کے مترادف ہے،میچ فکسنگ کرنے والے شخص کو چھوڑنانہیں چاہئے، ہمارے ہاں میچ فکسرزکوبچہ کہہ کرچھوڑ دیتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/08/2014 - 18:46:05