اینت کونٹاویٹ اور ارینا کمیلا بیگو کلیولینڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل پہنچ گئیں

ہفتہ 28 اگست 2021 16:37

اینت کونٹاویٹ اور ارینا کمیلا بیگو کلیولینڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل پہنچ گئیں
کلیولینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2021ء) سیکنڈ سیڈ اینت کونٹاویٹ اور ارینا کمیلا بیگو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کلیولینڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ٹینس چیمپئن شپ امریکا کے شہر کلیولینڈ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ نے سپین کے سیرا سوربیس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 4-6 اور 4-6 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو نے پولینڈ کی میگڈا لینٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 16:37:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :