قومی وویمن فٹ بال چمپئن شپ11 اگست سے شروع ہوگی

منگل 5 اگست 2014 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) 10 ویں قومی وویمن فٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ کو او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 25 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کو انٹرنیشنل کھلاڑی شاہداحمد خان تربیت دے رہے ہیں اور ان کی کوچنگ میں ینگ رائزنگ سٹار کلب کے پاس سب سے پانچ بار قومی چمپئن بننے کا اعزاز ہے ایک بار رنراپ رہی۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہی ہیں اور تربیتی کیمپ کے دوسرا مرحلہ عید کے بعد 4 اگست سے شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے گا۔ غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ قومی وویمن فٹ بال چمپئن شپ11 اگست سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے میچز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، چیمپن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

گروپ ”اے“ میں دفاعی چمپئن ینگ رائزنگ اسٹار کلب راولپنڈی، پاکستان واپڈا، گلگت بلتستان اور ماڈل ٹاؤن کلب لاہور شامل ہیں، گروپ ”بی“ میں بلوچستان یونائیٹڈ وومن ایف سی، دیا کلب کراچی، بلوچستان اور سندھ، گروپ ”سی“ میں پاکستان آرمی، پنجاب، ہائرایجوکیشن کمیشن اور آزاد جموں و کشمیر جبکہ گروپ ”ڈی“ میں اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، فرنٹیئر کالج وومن ایف سی پشاور شامل ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلے 24 اگست اور سیمی فائنل میچز 27 اگست ہوں گے اور فائنل 29 اگست کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 11:38:54