زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف25رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیلر کپتان برقرار

بدھ 6 اگست 2014 15:54

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) برینڈن ٹیلر کی قیادت میں زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف25رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کودنیا کی نمبر ایک ٹیم کیخلاف اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع دیا گیا ہے۔ برائن ویٹوری کو ڈراپ کردیا گیا ہے کہ جبکہ مارک ورمولین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 25رکنی اسکواڈ میں چھ نئے پلیئرز آل راؤنڈر لیوک جونگوی،اسپنر جان نیمبو، فاسٹ بولر اسٹیو چیمہا مہیوا، تاراوئی موزربانی ،کیوتھ برٹ موسوکو اور آل راؤنڈر ر ناویلی ماڈزیوا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

19سالہ لیوک جونگوی نے حال ہی میں افغانستا ن کیخلاف ٹیم اے کی نمائندگی کی تھی جبکہ پانچ نئے کھلاڑی پہلی بار ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر برائن ویٹوری تاحال انجری کا شکار ہیں اور ان کی جگہ ٹنڈائی چیتھارازمبابوین ٹیم کیبولنگ اٹیک کے لیڈر ہونگے۔ برینڈن ٹیلر ٹیم کی کپتانی کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹینو امایویو، ووسی سبانڈا، مارک ورمولین ،ہملٹن مساکاڈزا، سین ولیمز،ایلٹن چگمبرا،میلکم والر، ریگز چاکابوا،رچمنڈ ممباتی، جان نیمبو،نٹاسئی شنگوی، پروسپر اتسیا، سکندر رضا،تفاڈزوا کمونزوگی، اسٹیون چیمہو ہیوا، کیوتھ برٹ، لیوک جونگے،تنشی پیانگارا ،ڈونالڈ تریپانو،ٹنڈائی چیتارا، شنگی مساکاڈزا، مائیکل چینویا، نیویلی ماڈزیوا، تاورائی موزربانی اورلو مور گمیانیو مانٹسا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 06/08/2014 - 15:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :