تائیکوانڈو آزادی کپ‘ فائنل 14 اگست کو ہوں گے

بدھ 6 اگست 2014 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الیاس آفریدی اور سیکرٹری مرتضیٰ حسن بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن 14 اگست 2014ء کو بھرپور انداز میں منائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں تائیکوانڈو کے مقابلے ہوں گے جب کہ پشاور میں قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے تائیکوانڈو اکیڈیمی میں مقابلے ہوں گے جس میں ضلع چارسدہ اور ضلع نوشہرہ کے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ 14 اگست کو صبح انٹرنیشنل ریفریز جدید کورسز سے کھلاڑیوں کو روشناس کرائیں گے جب کہ سہ پہر فائنل مقابلے ہوں گے اور کامیاب ہونے والی ٹیم کو آزادی کپ دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/08/2014 - 17:19:01