دنیا کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر نورمن گورڈن 103 برس کے ہو گئے

جمعرات 7 اگست 2014 12:33

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) جنوبی افریقہ اور دنیا کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر نورمن گورڈن 103 برس کے ہو گئے۔ گورڈن نے 1938ء سے 1939ء کے عرصے میں پانچ ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقن ٹیم کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

دوسری جنگ عظیم کے شروع ہوتے ہی ان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہو گیا تھا تاہم انہوں نے 1948ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

وقت اشاعت : 07/08/2014 - 12:33:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :