بھیڑوں کے شور نے کرسٹیانو رونالڈو کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا

سٹار فٹ بالر چیشائر کاونٹی میں اپنے 1 ارب 40 کروڑ کے گھر کو چھوڑ کر چلے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 11:53

بھیڑوں کے شور نے کرسٹیانو رونالڈو کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو میدان میں شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اسی مایہ ناز فٹبالر کو چند بھیڑوں نے ہرا دیا ۔ 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو بھیڑوں کی آوازوں کی وجہ سے اتنا تنگ ہوئے کہ وہ اپنا 1 ارب 40 کروڑ سے زائد کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رونالڈو برطانیہ کی چیشائر کاونٹی میں 15 دن پہلے ہی منتقل ہوئے تھے لیکن 7 کمروں کے عالی شان گھر کے پیچھے موجود کھیتوں میں بھیڑوں کے ریوڑ کی موجودگی نے ان کی راتوں کی نیند حرام کر دی۔

(جاری ہے)

بھیڑوں نے رونالڈو کو اتنا تنگ کیا کہ وہ نئے گھر کی تلاش کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے اور چیشائر میں ہی 23 ایکڑ اراضی کے 69 کروڑ کے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں، جو سابق سٹار اینڈریو کول کی ملکیت ہے۔ اب اس گھر میں رہتے ہوئے رونالڈو اپنے 4 بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ نئے گھر کی تلاش شروع کریں گے ۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پائونڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ سائن کرلیا ہے۔                                                                                                       
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 11:53:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :