انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

بدھ 22 ستمبر 2021 11:11

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن  کے درمیان  چوتھا   ون ڈے کرکٹ میچ    جمعرات کو کھیلا جائے گا
ڈربی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چاتھا   میچ پرسوں جمعرات  کو کائونٹی گرائونڈ ،ڈربی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم کو کیوی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں میزبان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو 30رنز  ، دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں مہمان خواتین ٹیم نے انگلینڈ ویمن کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کم بیک کیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت ہیتھرنائٹ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کمان سوفی ڈیوائن سنبھالیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی -20 میچوں کی سیریز انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا   ہ پانچواں اور آخری میچ 26 ستمبر کو کینٹر بری میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/09/2021 - 11:11:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :