شین وارن بنگلادیشی بچے کی بولنگ سے متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:59

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سابق آسٹریلین کرکٹر اور لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن بنگلادیشی بچے کی بولنگ سے متاثر ہوگئے، انہوں نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں بچے کی اسپن بولنگ کا جادو دیکھا جاسکتا ہے جس میں اس نے اپنے سے بڑی عمر کے بچوں کی وکٹیں اڑائیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئیجادوگر اسپنر شین وارن نے بچے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست! یہ وڈیو مجھے ابھی بھیجی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بچہ کتنا اچھا ہے، یہ کون ہی ، یہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ شین وارن نے اس بچے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی زبردست بولنگ جاری رکھیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 23:59:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :