جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کرکٹ مقابلوں میں U-16حیدرآباد ٹائیگرز نے حیدرآباد چیمپئن کو 15رنز سے ہرادیا

بدھ 20 اگست 2014 20:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) محکمہ کھیل حکومت سندھ اور حیدرآباد کلب کے زیر اہتمام جاری جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کرکٹ مقابلوں میں U-16حیدرآباد ٹائیگرز نے حیدرآباد چیمپئن کو 15رنز سے ہرادیا، دوسرے میچ میں ریحان خانزادہ الیون نے حیدرآباد Rock الیون کو 10وکٹوں سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

ان میچوں میں سید محفوظ علی ، سید طہٰ علی شاہ، رضوان احمدنے بالترتیب 25، 35، 38رنز بنائے۔

جبکہ ذولفقار ، سعداور ناصر نے بالترتیب3، 4 ، 2، وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کے مہمان خصوصی حیدر رضا صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقعہ پر ایڈمنسٹریٹر سید راحت علی شاہ، شکیل قریشی، عقیل احمد، مخدوم ارشاد علی ،شائقین کرکٹ اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وقت اشاعت : 20/08/2014 - 20:27:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :