پیٹ کمنز 65 سال بعد آسٹریلیا کے پہلے فاسٹ بولر کپتان مقرر، ٹم پین کا بریک لینے کا فیصلہ

سٹیو سمتھ پیسر کے نائب ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 نومبر 2021 12:00

پیٹ کمنز 65 سال بعد آسٹریلیا کے پہلے فاسٹ بولر کپتان مقرر، ٹم پین کا بریک لینے کا فیصلہ
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2021ء ) ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ سٹیو سمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔ نازیبا میسیجز سکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔ پیٹ کمنز 65 سال کے عرصے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان ہیں جو فاسٹ بولر ہیں۔

اس سے قبل رے لنڈوال نے 1956ء میں ایک ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنےکو اعزاز قرار دیا ہے، پیٹ کمنز کا کہناہےکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔

(جاری ہے)

سٹیو سمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔ دوسری جانب سٹیو سمتھ نے بھی نائب کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے پیٹ کمنز کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغاز 8 دسمبر سے ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نامناسب پیغامات بھیجنے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :