فیفا کا میچ کے دوران سیمی آٹومیٹڈ آف سائڈر کیمرے استعمال کرنے کا اعلان

منگل 30 نومبر 2021 00:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بین الاقوامی فٹ بال میچوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید بہتر بنانے کے لئے گراونڈ میں کیمرے لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔سیمی آٹو میٹڈ آف سائڈر کیمروں کی تنصیب کے بعد مستقبل میں سائڈ ریفریز کو فیصلہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔فیفا کے چیف ریفرنگ آفیسر پئیرلوگی کولینا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا تجرباتی استعمال فیفا عرب کپ کے دوران کیا جائے گا۔

اور کامیابی کی صورت میں اس ٹیکنالوجی کو ورلڈ کپ فٹ بال 2022 میں استعمال کیا جائے گا۔سیمی آٹو میٹڈ آف سائڈر کے لئے 10 سے 12 جدید وڈیو کیمرے استعمال کئے جائیں گے ، جو گرائونڈ میں 29 مختلف ڈیٹا پوائنٹس سے ہرکھلاڑی پر کڑی نظر رکھیں گے۔

(جاری ہے)

یہ کیمرے وڈیومیچ ریفری کومیچ کے دوران وڈیو اسسٹنٹ ریفری الرٹ بھی جاری کرے گا ، تاکہ کھیل میں انسانی غلطی سے کسی ٹیم کو فائدہ یا نقصان نہ پہنچے۔

اور کھیل میں مزید شفافیت کا عنصر شامل ہو۔چیف ریفرنگ آفیسر پئرلوگی کولینا کا کہنا ہے کہ فٹ بال میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کھیل میں شفافیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جس سے ریفریز پر دبائ و میں کمی ہو گی۔فیفا ترجمان کے مطابق وی اے آر کو اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کافی فائدہ ہو گا
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 00:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :