نائومی اوسا کااور باربورا کریجیکووا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

پیر 17 جنوری 2022 15:09

نائومی اوسا کااور باربورا کریجیکووا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹا اور دفاعی چیمپئن نائو می اوساکا اور جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

پیر  کو آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہونے والے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن نائومی اوساکا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کولمبین ٹینس کھلاڑی ماریہ کیملا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے ابتدائی میچ میں جرمن حریف کھلاڑی آندریا پیٹکووچ کو بآسانی 2-6 اور 0-6 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 15:09:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :