شانی، تُم سے پیار کرتا ہوں،کیون پیٹرسن کی شین وارن کی یاد میں خصوصی پوسٹ

شین وارن نے بہت مشکل کرکٹ کھیلی لیکن جب بھی مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی نے بہترین پرفارمنس دی تو وارن نے اُس کھلاڑی کو لازمی مبارکباد دی اور سراہا: انسٹاگرام پوسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 مارچ 2022 11:40

شانی، تُم سے پیار کرتا ہوں،کیون پیٹرسن کی شین وارن کی یاد میں خصوصی پوسٹ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2022ء ) سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ کیوین پیٹرسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اور شین وارن کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں دونوں لیجنڈری کرکٹرز کو ایشز سیریز 2005ء کے آخری ٹیسٹ میں پیٹرسن کی 158 رنز کی اننگز کے اختتام پر ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ’شین وارن نے بہت مشکل کرکٹ کھیلی لیکن جب بھی مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی نے بہترین پرفارمنس دی تو شین وارن نے اُس کھلاڑی کو لازمی مبارکباد دی اور سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ شین وارن ناصرف ایک بہترین کھلاڑی تھے بلکہ ایک فائٹر اور خاص شخصیت کے مالک تھے۔ کیوین پیٹرسن نے جذباتی انداز میں لکھا کہ شانی! تُم سے پیار کرتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شین وارن نے 1992ء سے 2007ء تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
وقت اشاعت : 09/03/2022 - 11:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :