ویرات کوہلی اور ہربھجن کی بھارتی ہاکی ٹیم کو مبارک باد

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:27

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور اسپین بولر ہربھجن سنگھ نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پراپنی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے فائنل میں پنالٹی پر پاکستان کو ہراکر گولڈ میڈل جیتاجس پر ویرات کوہلی اور ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی۔ کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارتی ہاکی ٹیم کو گولڈ میڈل مبارک ہو۔ ہربھجن سنگھ نے ہاکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک ہو ،ہمیں تم پر فخر ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2014 - 23:27:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :