ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز12اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور قائد اعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہوگا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2014-15 کا آغاز 12اکتوبر سے فرسٹ کلاس ایونٹس قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور قائد اعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہوگا۔یہ ٹورنامنٹس 22جنوری2015 ء جاری رہیگا۔ان ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر ملک کے معروف ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کی 24 ٹیمیں کے پلیئرز ایکشن نظر آئیں گے۔

قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں6 ریجن اسلام آباد لیپرڈز، کراچی ڈولفنز، لاہور لائنز، ملتان ٹائیگرز، پشاور پینتھرز اور راولپنڈی ریمز کے علاوہ 6 ڈیپارٹمنل ٹیمیں زرعی ترقیاتی بینک، پورٹ قاسم اتھارٹی، واپڈا، سوئی نادرن گیس لمٹیڈ، نیشنل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی جبکہ قائد اعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ریجن حیدر آباد ہاکس، کراچی زیبراز،لاہور ایگلز، بہاولپور اسٹیگز، فیصل آباد وولفز اور سیالکوٹ اسٹالینز کے علاوہ 6 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں پی ٹی وی، پی آئی اے، کے آر ایل، سوئی سدرن گیس، اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک کا ٹکراؤ ہونا ہے، 4 روزہ میچ میں کامیابی پانے والی ٹیم9 پوائنٹس کی حقدار ہوگی جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں پہلی اننگ میں برتری پانے والی ٹیم 6پوائنٹس حاصل کرے گی، گولڈ ایونٹ میں آخری پوزیشن کی حامل ٹیم سلورایونٹ میں چلی جائے گی جبکہ سلور ایونٹ کی فاتح ٹیم گولڈ ایونٹ میں شرکت کی اہل قرار پائے گی،دریں اثناء قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ڈولفنز اپنا افتتاحی میچ 12 تا15 اکتوبر پورٹ قاسم اتھارٹی کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ سلور ٹورنامنٹ میں کراچی زیبراز کا پہلے میچ میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر پی آئی اے سے مقابلہ ہونا ہے، دوسری جانب ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کراچی ڈولفنز ٹیم نے کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی زیر نگرانی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی،رمیز راجہ جونیئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جمیل احمد خان منیجر ہوں گے، دوسری جانب کراچی زیبرازکی قیادت اویس رحمانی کو دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے کسٹمز اکیڈمی گراؤنڈ پر اپنی پریکٹس کی،ٹیم کے اعظم خان کوچ اورمحمد رئیس منیجر بنایا گیا۔

وقت اشاعت : 04/10/2014 - 19:29:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :