برازیل کے کھلاڑی نیمار کی ٹرانسفر فیس میں سے فنڈز کو خورد برد کرنے کا الزام ،میسی ٹیکس فراڈ کے مقدمے کا سامنا کریں گے، سٹار فٹبالر اور ان کے والد پرہسپانوی ٹیکس سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے حقوق پیچنے کا بھی الزام ،بارسیلونا اور ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لائنل میسی کو مبینہ طور پر ٹیکس کے فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، استغاثہ کی سفارش بھی مسترد کی جاتی ہے ، ہسپانوی جج

اتوار 5 اکتوبر 2014 16:17

برازیل کے کھلاڑی نیمار کی ٹرانسفر فیس میں سے فنڈز کو خورد برد کرنے کا الزام ،میسی ٹیکس فراڈ کے مقدمے کا سامنا کریں گے، سٹار فٹبالر اور ان کے والد پرہسپانوی ٹیکس سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے حقوق پیچنے کا بھی الزام ،بارسیلونا اور ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لائنل میسی کو مبینہ طور پر ٹیکس کے فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، استغاثہ کی سفارش بھی مسترد کی جاتی ہے ، ہسپانوی جج

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء)میسی ٹیکس فراڈ کے مقدمے کا سامنا کریں گے ارجنٹائن کے کپتان اور بارسیلونا کے سٹار کھلاڑی اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں ایک ہسپانوی جج نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ بارسیلونا اور ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لائنل میسی کو مبینہ طور پر ٹیکس کے فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔جج نے استغاثہ کی اس سفارش کو رد کر دیا کہ میسی پر سے الزامات واپس لے لیے جائیں کیونکہ ان کے والد ان کے مالی معاملات کے ذمہ دار ہیں۔

میسی اور ان کے والد جارج پر الزام ہے کہ انھوں نے پانچ ملین پاوٴنڈ کا ٹیکس فراڈ کیا ہے۔دونوں ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور ان کے پاس جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے پانچ دن ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سنہ 2007 اور 2009 کے دوران مبینہ طور پر یہ رقم چھپائی تھی۔

(جاری ہے)

یہ رقم میسی کی تصاویر کے حقوق سے متعلق تھی جس میں بانکو سبادل، ڈانون، ایڈیڈاس، پیپسی کولا، پروکٹر اینڈ گینبل اور کویت فوڈ کمپنی کے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔

فٹبالر اور ان کے والد پر الزام ہے کہ انھوں نے ہسپانوی ٹیکس سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے حقوق بیچے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اس طرح کے جرائم میں یہ ضروری نہیں ہوتا کہ مذکورہ شخص کو اکاوٴنٹنگ اور بزنس آپریشنز کے متعلق سب کچھ علم ہو بلکہ یہ ہی کافی ہے کہ فراڈ کرنے کے ڈیزائن کے متعلق آگاہی اور مرضی شامل ہو۔

‘اگست 2013 میں میسی اور ان کے والد نے پانچ ملین یورو کی رقم ٹیکس کی عدم ادائیگی اور سود کی مد میں واپس کی تھی۔میسی چار مرتبہ فیفا کے سال کے بہترین عالمی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور ارجٹائن کی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بارسیلونا کو ایک اور اہم مقدمے کا سامنا ہے۔میڈرڈ کی ایک عدالت میں ایک مقدمہ سنا جا رہا ہے جس میں بارسیلونا پر 2013 میں برازیل کے کھلاڑی نیمار کی ٹرانسفر فیس میں سے فنڈز کو خورد برد کرنے کا الزام ہے۔کلب کے صدر سیندرو روسیل نے الزامات کے بعد جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ اصرار بھی کیا تھا کہ انھوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔

وقت اشاعت : 05/10/2014 - 16:17:07