بنگلہ دیش کا پاکستا ن میں کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:59

بنگلہ دیش کا پاکستا ن میں کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت ناکام ہو گئی ہے اور بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریار خان آج کل پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں اور انہوں نے اسی ضمن میں بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت کی تاہم وہ ناکام رہے ہیں۔ یاد رہے لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ بند ہے۔

وقت اشاعت : 08/10/2014 - 15:59:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :