ایگا شیوٹک نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 15 مئی 2022 18:20

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2022ء) عالمی نمبر ایک ایگا شیوٹک نے عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے انس جبر کو شکست دی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون پولینڈ کی ایگا شیوٹک نے تیونس کی انس جبر کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، واضح رہے کہ یہ ان کے کیریئر کا ساتواں ٹائٹل ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2022 - 18:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :