انگلش پریمیئر لیگ میں کل 3میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 19 مئی 2022 11:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) انگلش پریمیئر لیگ میں کل( جمعہ کو) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں 20مئی کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایورٹن اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں گڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر نبرد آز ماہوں گی، کرسٹل پیلس کی ٹیم 45پوائنٹس کے ساتھ 13جبکہ ایورٹن کی ٹیم 36پوائنٹس کے ساتھ 16نمبر پر ہے۔

دوسرا میچ آسٹن ولا اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا، آسٹن ولا کی ٹیم 44پوائنٹس کے ساتھ 14ویں نمبر پر ہے جبکہ برنلے کی ٹیم 18ویں نمبر پر ہے۔ تیسرے میچ میں چیلسی اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ چیلسی کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لیسٹر سٹی کی ٹیم 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 11:49:01