بھارتی ٹیم کی قیادت بحالت مجبوری سنبھالی تھی، انیل کمبلے کا انکشاف

جمعہ 17 اکتوبر 2014 18:34

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مجبوراً سونپی گئی تھی کیونکہ اس وقت کوئی بھی کپتان بننے کیلیے تیار ہی نہیں تھا۔انیل کمبلے 2007 میں ایک برس کیلیے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کی قیادت چھوڑی تھی، مہندرا سنگھ دھونی ابھی نوعمر تھے جبکہ سچن ٹنڈولکر پھر سے یہ ذمہ داری اٹھانا نہیں چاہتے تھے اس لیے ٹیم مینجمنٹ نے ادھر ادھر دیکھا اور پھر میرا انتخاب کرلیا۔کمبلے نے مزید کہا کہ میرے کیریئر کا وہ 17 واں برس تھا اور میں جانتا تھا کہ زیادہ عرصہ تک نہیں کھیل پاوٴں گا، میں نے فیصلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا اور انھیں اہمیت دی۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 18:34:25