سری لنکا اور آسٹریلیا کے وائٹ بال میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا

سات جون سے 24 جون تک ہونے والے میچز اب دن کی روشنی میں ہوں گے، آسٹریلوی میڈیا

جمعرات 26 مئی 2022 14:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے حالات کے باعث سری لنکا میں وائٹ بال میچز کے وقت کو تبدیل کیا گیا ہے اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا نے بتایا کہ سات جون سے 24 جون تک ہونے والے میچز اب دن کی روشنی میں ہوں گے، سری لنکا کرکٹ باضابطہ طور پر ڈے میچز کا اعلان جلد کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سری لنکا کے حالات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آسٹریلیا نے سری لنکا میں آئندہ ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 14:19:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :