سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر نیوزی لینڈ کی نائب کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعرات 26 مئی 2022 14:19

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ایمی سیٹرتھویٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایمی نے اگلے سیزن کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہ کئے جانے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمی نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی کھلاڑی ہیں۔خیال رہے کہ ایمی سیٹرتھویٹ نے نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت بھی کی،انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 111 ٹی ٹوئنٹی اور 145 ون ڈے کھیلے۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 14:19:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :