قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

ہفتہ 28 مئی 2022 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) مایہ ناز لیگ سپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کی پیدائش کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی جھلک بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں جبکہ بیٹی کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ نے ہمیں اپنی تیسری رحمت سے نوازا ہے، الحمداللہ! اب میری ملکہ کے ساتھ 3 شہزادیاں ہیں۔عثمان قادر نے اس خوشخبری کے ساتھ مداحوں سے دعائوں کی درخواست بھی کی۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عثمان قادر اور اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 23:33:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :