شہبازشریف نے ہاکی کے کھیل کو آکسیجن فراہم کی ہے،

مورخ جب بھی تاریخ لکھے گا شہبازشریف کا نام سرفہرست ہوگا، اختر رسول اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

منگل 21 اکتوبر 2014 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول، ہاکی کے نامورکھلاڑی و کوچ شہناز شیخ اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاکی کے فروغ کیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے تعاون اور سپورٹ پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول نے کہا کہ شہباز شریف نے دم توڑتے ہوئے ہاکی کے کھیل کو صحیح معنوں میں آکسیجن فراہم کی ہے اور ان کے ہاکی کے فروغ کیلئے تعاون اور سپورٹ کی بدولت ہی قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کر سکی ہے۔

مورخ جب تاریخ لکھے گا تو وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام سرفہرست ہوگا کیونکہ شہبازشریف نے ہاکی کے کھیل کو زندہ کرنے اور ٹیلنٹ کو نکھار کر سامنے لانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاکی کے سابق نامور کھلاڑی شہناز شیخ نے کہا کہ شہبازشریف نے سپورٹس بالخصوص ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے قابل قدر تعاون کیا ہے اور ان کی سپورٹ کی بدولت ہی قومی ٹیم نے 17 ویں ایشین گیمز کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر محمد عمران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ہاکی کے کھلاڑیوں کو مدعو کرکے بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ اگر ان کا تعاون اور سپورٹ اسی طرح جاری رہی تو ہم ہاکی کے میدان میں دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو دوبارہ بلند کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/10/2014 - 19:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :