انگلینڈ اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان واحد ٹیسٹ (کل) سے شروع ہو گا

ہفتہ 25 جون 2022 15:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ (کل) بروز پیر سے ٹائونٹن میں شروع ہوگا، جنوبی افریقن ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، چار روزہ ٹیسٹ میچ میں ہیتھر نائٹ انگلش ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم سن لوسس کی زیرقیادت میدان میں اترے گی، ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 11 جولائی سے نارتھمپٹن میں ہوگا، سیریز کا دوسرا ون ڈے 15 جولائی کو برسٹل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 جولائی کو لیسٹر میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو چیلمسفورڈ، دوسرا میچ 23 جولائی کو وارسیسٹرمیں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 25 جولائی کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/06/2022 - 15:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :