فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر انتظام امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پیر 27 جون 2022 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرانتظام باجوڑ کی تحصیل نواگئی میں ''امن'' کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہو گیا تقریب کے مہمان خصوصی 172 ونگ کمانڈر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس ٹورنامنٹ میں باجوڑ کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹوٹل 15 میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

آج فائنل میچ ناوگء لائنز اور بانڈو سٹارز کے درمیان کھیلا گیا جو نواگئی لائنز نے جیت لیا اور چیمپئن ٹرافی حاصل کی۔

اس موقع پر علاقائی مشران، ملکانان، منتخب نمائندوں، نوجوانان اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھیں اور فائنل میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر علاقہ کے عوام نے ایف سی کے پی نارتھ کے اس اقدام کو سراہا اور امن کے لیے ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 23:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :