چوتھی ایشین بیچ گیمز کیلئے 65رکنی قومی دستے کو حتمی شکل دیدی گئی

منگل 28 اکتوبر 2014 19:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) چوتھی ایشین بیچ گیمز کے لیے 65رکنی قومی دستے کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ چوتھی ایشین بیچ گیمز کا میلہ چودہ نومبر سے تھائی لینڈ میں سجنے جا رہا ہے جس میں پاکستان آٹھ مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

ان میں کبڈی ، ریسلنگ ، سکواش ، ہینڈ بال ، باڈی بلڈنگ ، سیلنگ ، ونڈ سرفنگ اور جو جٹسو شامل ہیں۔ تیاریوں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک کروڑ اور ساٹھ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ ان گیمز میں پاکستان کو کبڈی اور ریسلنگ میں میڈلز ملنے کی امید ہے۔

وقت اشاعت : 28/10/2014 - 19:37:25