ندیم عمر کی جانب سے یونس خان کیلئے 2لاکھ روپے کیش اور گولڈ میڈل دینے کا اعلان

منگل 28 اکتوبر 2014 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر یونس خان کو آسٹریلیاکے خلاف دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں سینچریاں بنانے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے پر عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر ندیم عمر نے 2,00,000روپے کیش اور گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔ ندیم عمر نے کہا ہے کہ یونس خان نے اپنے شاندار پرفارمنس سے اپنے مخالفین کو زبردست جواب دیا ہے اور یونس خان کی تاریخی پرفارمنس مدتوں یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان کو پاکستان کے ورلڈ کپ کے اسکوڑ میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے تاکہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔ ندیم عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر کپتان مصباح الحق ، کوچ وقار یونس ، مینجر معین خان سمیت یونس خان ، یوسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔واضح رہے کہ ندیم عمر اس سے قبل بھی سرفراز احمد ، فواد عالم ، خرم منظور ، انور علی اور دیگر قومی کرکٹرز کی شاندار کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/10/2014 - 21:42:07