تھرڈسیڈڈ اونس جبیراور تجیانا ماریا نے ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 6 جولائی 2022 09:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) تیونس کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیراور جرمن ٹینس کھلاڑی تجیانا ماریا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔تھرڈسیڈڈ اونس جبیر نے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی میری بزکووا اور جرمنی کی تجیانا ماریا نےہم وطن جول نیمیئر کو شکست دی۔

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں تیونس کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی میری بزکووا کو 6-1، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں اونس جبیر کسی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جرمن ٹینس کھلاڑی تجیاناماریا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن جرمن جول نیمیئر کو 6-4، 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں اونس جبیر کا مقابلہ جرمن تجیانا ماریا سے ہوگا۔ \932
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 09:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :