ومبلڈن اوپن،سیموناہالپ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 6 جولائی 2022 22:11

ومبلڈن اوپن،سیموناہالپ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں رومانیہ کی سیموناہالپ نے امریکن کھلاڑی ایمنڈا اینیسیمووا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 16 سیڈڈ سیمونا نے اپنی حریف کو ایک گھنٹہ تین منٹ میں 6-2, 6-4 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

سیمونا گزشتہ سال فٹنس مسائل کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی تھیں لیکن 2019ء کی چیمپئن کو گرینڈ سلام کے فائنل میں پہنچنے کے لئے صرف ایک فتح درکار ہے۔ دو بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سیمونا کا سیمی فائنل میں مقابلہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا سے ہوگا جنہوں نے آسٹریلیا کی آجلا ٹامل جانووچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 22:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :