نک کرگیوس 17 برس بعد ومبلڈن اوپن سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے

بدھ 6 جولائی 2022 23:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے کوارٹر فائنل میں چلی کے کرسچین گارن کو سٹریٹ سیٹس 6-4, 6-3, 7-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وہ 2005ء کے بعد ومبلڈن سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ ورلڈ نمبر 40 کرگیوس 2008ء کے بعد گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچنے والے لوئسٹ رینکڈ کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل ورلڈ نمبر 75 مراٹ صافن اور ورلڈ نمبر 94 رائنر شوئٹلر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 23:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :