کامن ویلتھ گیمز ٹریک سائیکلنگ سکریچ ریس،انگلینڈ کی لورا کینی نے طلائی تمغہ جیت لیا

منگل 2 اگست 2022 15:06

کامن ویلتھ گیمز ٹریک سائیکلنگ سکریچ ریس،انگلینڈ کی لورا کینی نے طلائی تمغہ جیت لیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2022ء) انگلینڈ کی سائیکلسٹ اور اولمپک سائیکلنگ چیمپئن لورا کینی نے کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے ٹریک سائیکلنگ سکریچ 10 کلومیٹر ریس مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ ریس میں نیوزی لینڈ کی سائیکلسٹ مائیکلا ڈرمنڈ نے چاندی ،کینیڈین سائیکلسٹ میگی کولزلائسٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

لندن میں لی ویلی ویلو پارک ٹریک پر ٹریک سائیکلنگ سکریچ کے 10 کلومیٹر ریس میں انگلینڈ کی لورا کینی نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اسی ٹریک پر دس سال قبل لورا کینی نے اپنے ملک کیلئے دو اولمپک سائیکلنگ گولڈ میڈلز حاصل کئے تھے۔ 30سالہ لورا کینی نے گزشتہ سال اسقاط حمل اور رواں سال ایکٹوپک حمل کا شکار تھی اس کے باوجود کینی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں انگلینڈ کیلئے سائیکلنگ کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ٹریک سائیکلنگ سکریچ ریس میں نیوزی لینڈ کی سائیکلسٹ مائیکلا ڈرمنڈ نے چاندی جبکہ کینیڈین سائیکلسٹ میگی کولزلائسٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 02/08/2022 - 15:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :