ایبٹ آباد، جشن آزادی باکسنگ نائٹ 13اگست کومنعقد ہوگی،ریجنل سپورٹس آفیسر

بدھ 10 اگست 2022 20:56

ایبٹ آباد، جشن آزادی باکسنگ نائٹ 13اگست کومنعقد ہوگی،ریجنل سپورٹس آفیسر
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) ملک بھرکی طرح ایبٹ آبادمیں جشن آزادی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا۔اس حوالے سے ایبٹ آبادمیں باکسنگ نائٹ کااہتمام کیاگیاہے۔رات کی مصنوعی روشنی میں منعقدہ ان مقابلوں میں بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان کے مطابق جشن آزادی کی مناسبت سے13اگست کورات کی مصنوعی روشنی میں آزادی باکسنگ نائٹ تاریخی ایونٹ ہوگا، جس میں باکسنگ کے باصلاحیت کھلاڑی رنگ میں اترکراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقادکیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 20:56:01