شاداب خان کا قومی ٹیم میں معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کے کردار بامسی کے ہونے کا انکشاف

بدھ 5 اکتوبر 2022 16:46

شاداب خان کا قومی ٹیم میں معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کے کردار بامسی کے ہونے کا انکشاف
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم میں معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کے کردار بامسی کے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔گزشتہ روز شاداب خان نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی اس موقع پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب کے چاہنے والوں نے انہیں بڑی تعداد میں سالگرہ کی مبارکباد دی جس کے باعث شاداب سارا دن ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے۔

اسی تناظر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی شاداب کے لیے خصوصی پیغامات شیئر کیے۔آل راؤنڈر محمد نواز نے شاداب، اپنی اور حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر شاداب خان نے بڑا ہی دلچسپ تبصرہ کیا۔شاداب نے کہا کہ چیف بامسی کو تصویر سے نکال دینا تھا، کرکٹر نے یہ بات فاسٹ بولر حارث رؤف کیلئے کہی جس کا اندازہ ان کے مداح خوب اچھی طرح سے لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے شاداب کو جواب بھی دیا اور لکھا بامسی نے پھر اپنے بال کھینچ لینے تھے، آف فیلڈ تو بیچارے کے ساتھ ایسا نہ کرو۔واضح رہے کہ بامسی ارطغرل کا وہ کردار تھا جو جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط انسان بھی تھا اور ہر جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا، دشمن اسے دیکھ کر ہی کانپنا شروع کر دیتے تھے تاہم اگر حارث رؤف کی بات کی جائے تو انہیں بھی ٹیم کا جذباتی کرکٹر کہا جاتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں میچ کے دوران پوری جان مار کر کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 16:46:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :