آصف علی ٹیم پر بوجھ محسوس ہونے لگے ہیں : محمد حفیظ

انھیں کھلانا نہ صرف بیٹر بلکہ موقع کے منتظر دوسرے کھلاڑی کے ساتھ بھی زیادتی ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 اکتوبر 2022 12:19

آصف علی ٹیم پر بوجھ محسوس ہونے لگے ہیں : محمد حفیظ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اکتوبر 2022ء ) سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کہتے ہیں کہ مسلسل مواقع ملنے کے باوجود آصف علی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ آصف علی نے کیریئر کے آغاز میں ہارڈ ہٹر کے طور پر اپنا شناخت بنائی مگر پھر اچانک ہی ان کا بیٹ خاموش ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ ٹیم پر بوجھ محسوس ہونے لگے ہیں۔ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ آصف علی کو 15 سے 20 میچز ملے ہیں، اس میں ہمیں صرف 2 چھکے ہی دیکھنے کو ملے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ وہ وکٹ پر آئیں گے اور ہمارے لیے پرفارم کریں گے لیکن آخر کب وہ پرفارم کریں گے، ان کی باری 3 اوورز میں آجائے، 6 اوورز بعد آجائے یا ان کو آخری 6 گیندیں ملیں وہ پرفارم کررہی نہیں رہے، اگر آپ کو ویسے کچھ سمجھ نہیں آرہی تو کم سے کم آصف کی پرفارمنس دیکھ کر ہی سمجھ جائیں کہ ان سے نہیں کھیلا جارہا، ہمیں ان سے جو توقعات ہیں وہ ان پر ہرگز پورا نہیں اتررہے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آصف کو موجودہ پرفارمنس کے ساتھ ٹیم میں برقرار رکھنا نہ صرف خود ان کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ اس پلیئر کے ساتھ بھی زیادتی ہے جوکہ باہر بیٹھ کر موقع کا انتظار کررہا ہے، شان مسعود کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، ہم اب ان کی پرفارمنس کو تسلیم کیا جارہا ہے مگر ان کے گذشتہ 9 ماہ کیوں ضائع کیے گئے؟ انہوں نے مزید کہا کہ افتخار احمد کو بغیر سینٹرل کنٹریکٹ کے ورلڈ کپ کھلایا جارہا ہے، ان سب چیزوں کا کون ذمہ دار ہے، ان تمام چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/10/2022 - 12:19:52