محمد حفیظ کے بازو میں دوران باؤلنگ 31 ڈگری تک کا خم ہے، تفصیلی رپورٹ میں انکشاف

اتوار 7 دسمبر 2014 22:36

محمد حفیظ کے بازو میں دوران باؤلنگ 31 ڈگری تک کا خم ہے، تفصیلی رپورٹ میں انکشاف

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے باؤلنگ کروانے پر پابندی کا شکا ر ہونے والے پاکستانی آ ل راؤنڈر محمد حفیظ کے ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ دوران باؤلنگ اپنے بازو میں 31 دگری تک کا خم پیدا کرتے ہیں تاہم آ ئی سی سی کی جانب سے صرف 15دگری تک ہی قابل قبول ہے۔ ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹر سے چار اوورز کروائے گئے جن میں پہلے اوور کے دوران ان کے بازو میں 26 سے 30ڈگری، دوسرے اوور میں 23سے30ڈگری، تیسرے اوور میں 22 سے 31ڈگری جبکہ چوتھے اوور میں 21 سے 29ڈگر ی تک خم ریکارڈ کیا گیا۔ یہ رپورٹ دیکھتے ہوئے آ ئی سی سی نے محمد حفیظ کو فوری طور پر باؤلنگ کروانے سے منع کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2014 - 22:36:34