آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے ہرا دیا

اتوار 4 دسمبر 2022 18:00

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) آسٹریلیا نے مارنس لابوشین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 164 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

مارنس لابوشین نے پہلی اننگز میں 204 اور دوسری اننگز میں 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈین ٹیم 498 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کریگ براتھویٹ نے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں روسٹن چیز 43 اور الزاری جوزف 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن نے شاندار بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 18:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :