ڑ* آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے

پیر 5 دسمبر 2022 20:55

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے، ان کے بیک اپ کے لیے اسکواڈ میں دو فاسٹ بولرز کو طلب کر لیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو دائیں ٹانگ میں کھچائوکا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دو فاسٹ بولرز کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی۔آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دی تھی۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 498رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 20:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :