{حارث رئوف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہیں:شاہد آفریدی

پیر 5 دسمبر 2022 20:55

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) اسٹار آل رائونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ حارث رئوف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہیں۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنڈی پچ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرزکو اس پچ پر بہت جان لگانا پڑیگی، اس پچ پر بولر جان لگائے بغیر بولنگ کرہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حسنین کو ورلڈکپ میں چانس نہیں ملا تو اسے ٹیسٹ کھلانا چاہیے تھا،ٹیسٹ ٹیم میں پہلا حق محمد حسنین کا تھا اس کے بعد محمد علی کا تھا کیوں کہ اس کے پاس پیس تھا جس کی وجہ سے آپ کو وکٹ مل سکتی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں حارث رف کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 20:55:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :