آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

پیر 15 دسمبر 2014 20:37

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) سڈنی واقعہ کے بعدآسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سڈنی واقعے کے بعد کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیاتھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک کیفے میں کم از کم 13افراد کو تاحال یر غمال بنا رکھا جبکہ سڈنی کے مشہور اوپرا ہاؤس مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد خالی کرالیا گیا تھا صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وقت اشاعت : 15/12/2014 - 20:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :