چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بیجنگ میں نقاب کشائی

جمعہ 31 مارچ 2023 21:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای اسپورٹس ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ مرکز کی نقاب کشائی کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر شوئی جی جون نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ صدر شی جن پھنگ نے کئی مرتبہ ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ سرگرمیوں میں شرکت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ "ڈیجیٹل معیشت کا تعلق قومی ترقی کی مجموعی صورتحال سے ہی"۔ چائنا میڈیا گروپ ابھرتی ہوئی صنعتوں کی صحت مند ترقی کی قیادت کرنے، "5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی" اسٹریٹجک ترقی کی تازہ ترین کامیابیوں کو مکمل بروئے کار لانے ، انٹرایکٹو شرکت اور تکنیکی جدت طرازی پر مبنی ایک ای۔

اسپورٹس انڈسٹری کی تعمیر کا اہم کام کر رہا ہے۔ تقریب میں سی ایم جی اور چھونگ چھنگ میونسپل گورنمنٹ نے ای اسپورٹس انڈسٹری کی صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 21:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :