محمد صلاح نے روزہ رکھ کر فٹبال میچ کھیلا، میچ کے بعد پانی دیا گیا تو کیا کیا؟ ویڈیو نے دل جیت لیے

ٹیم سٹاف کی طرف سے مصری فٹبالر کو پانی کی بوتل دی گئی، جو انہوں نے پینے کی بجائے نیچے رکھ دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اپریل 2023 16:16

محمد صلاح نے روزہ رکھ کر فٹبال میچ کھیلا، میچ کے بعد پانی دیا گیا تو کیا کیا؟ ویڈیو نے دل جیت لیے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2023ء ) برطانوی فٹ بال کلب لیور پول کے ساتھ وابستہ مصری فٹ بالر محمد صلاح ہر ماہ رمضان میں روزے کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں۔ 2018ء میں انہوں نے ایک چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کے لیے روزہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے مانچسٹر سٹی کے خلاف روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور 70 ویں منٹ میں ان کی جگہ ایک اور کھلاڑی کو میدان میں اتارا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق میچ میں شکست کے بعد ٹیم کے سٹاف کی طرف سے محمد صلاح کو پانی کی بوتل دی گئی، جو انہوں نے پینے کی بجائے نیچے رکھ دی۔ اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹاف ممبر کھلاڑیوں کو پانی کی بوتلیں دے رہا ہوتا ہے، اس دوران وہ محمد صلاح کو بھی ایک بوتل دیتا ہے، تاہم سٹار مصری فٹ بالر بوتل کی طرف دیکھے بغیر فوراً انہیں نیچے رکھ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ ’@CFC_Janty‘پر پوسٹ کی گئی ہے جہاں اسے اب تک 77 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس میچ میں لیور پول کو مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں 4-1سے شکست ہو گئی تھی۔                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 06/04/2023 - 16:16:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :