قومی کرکٹر فہیم اشرف نے منگنی کرلی

فہیم اشرف کی منگیتر کس شہر سے ہیں

اتوار 13 اگست 2023 19:45

قومی کرکٹر فہیم اشرف نے منگنی کرلی
بھائی پھیرو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2023ء) آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں منگنی کی رسم رکھی۔ جس میں رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں فہیم اشرف کی منگنی اپنے رشتے داروں میں ہوئی۔ اور کرکٹر فہیم اشرف کی ہونے والی دلہن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف کے ہونے والے سسر سیالکوٹ کی کاروبای شخصیت ہیں

۔

 یاد رہے کہ فہیم اشرف کی 2 سال بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی۔ اور رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والی پاک افغان سیریز میں شرکت کرینگے۔ جبکہ ایشیا کپ میں بھی فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہونگے۔ کرکٹ ٹور کی وجہ سے فہیم اشرف کی منگنی عجلت میں کی گئی۔ جس کی وجہ سے ساتھی کرکٹرز شرکت نہ کرسکے۔ البتہ سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو مبارک باد دی۔
وقت اشاعت : 13/08/2023 - 19:45:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :