وارم اپ میچ ،زمبابوے نے مضبوط سری لنکن ٹیم کو بآسانی ہرا دیا

بدھ 11 فروری 2015 12:38

وارم اپ میچ ،زمبابوے نے مضبوط سری لنکن ٹیم کو بآسانی ہرا دیا
لنکولن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء ) وارم اپ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے با آسانی شکست دیکر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں زمبابوے کا مقابلہ پاکستان سے بھی ہونا ہے اور سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں ایک آسان فتح نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

(جاری ہے)

بر ڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 279رنز بنا سکی ۔

زمبابوے نے ہدف مساکاڈزا کی سنچری کی بدولت بآسانی 3وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ زمبابوے کی جانب سے ٹیلر 63اور سکندر رضا 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مساکاڈزا نے 3چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 119گیندوں پر 117رنز بنائے جبکہ سین ولیمز 51رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا ، لکمل اور دلشان نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 11/02/2015 - 12:38:04