وار م اپ میچ ،آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو 188رنز سے پچھاڑ دیا

بدھ 11 فروری 2015 14:48

وار م اپ میچ ،آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو 188رنز سے پچھاڑ دیا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء ) وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو بآسانی 188رنز سے شکست دے دی ۔ ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 304رنز بنا لیے ہیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل کلارک 64،فنچ 61،سٹیو سمتھ 59اور بیلی 46رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرشنا اور ناصر نے 3،3جبکہ امجد اور توقیر نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 305رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم محض 116رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ سواپنل پٹیل 31اور امجد علی 21رنز کے ساتھ نمایاں اماراتی بلے باز رہے ۔کینگروز کی جانب سے ہیزلووڈ ،کمنز اور ڈوہرتی نے 2،2جبکہ جونسن ، میکسول ،مارش اور واٹسن نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 11/02/2015 - 14:48:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :